whatsapp-image-2018-04-14-at-2-41-51-pm 29

انڈیا کے معروف عالم دین دارالعلوم دیوبند (وقف ) کے بانی مولانا سالم قاسمی انتقال کرگئے

خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب، مسافران آخرت میں شامل ہوگئے، وہ دارالعلوم دیوبند وقف کے بانی و مہتمم،حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ مہتمم دارالعلوم دیوبند کے صاحب زادے اور شیخ الاسلام حضرت مولانا مدنی رحمہ اللہ کے تلمیذ رشید تھے، ان کی سن پیدائش 1344 ہجری ہے ،اس لحاظ سے ان کی عمر پچانوے سال کے قریب بنتی ہے، وہ ایک زبردست خطیب تھے اور بجا طور پر خطیب الاسلام کے لقب سے مشہور تھے، ان کی خطابت میں بلا کی روانی اور سلاست تھی، وہ دیں اسلام کے حکم اور مصالح کو بہت ہی دل نشین اسلوب میں بیان فرماتے،اس ناکارہ نے ان کی زیارت بھی کی اور حکمتوں سے بھرپور ان کا بیان بھی سنا ۔۔۔۔وہ قافلہ دیوبند کے بزرگوں کی آخری نشانیوں میں سے ایک تھے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور امت مسلمہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں