Muslims pray at the Grand mosque during the annual Haj pilgrimage in Mecca, Saudi Arabia August 29, 2017. Picture taken August 29, 2017. REUTERS/Suhaib Salem 71

عمرہ ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب میں قیام پر 6 ماہ قید کی سزا

سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو چاہیے میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں یہاں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر جانے کی اجازت نہیں۔

محکمے نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے 1831 تفتیشی دورے کر کے سعودائزیشن کی 197 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 51 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 48 تارکین گرفتار کیے گئے جو اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں تمام دکانوں، تجارتی اداروں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے جاری رکھیں گی۔ دکانوں کے مالکان کو چاہیے زنانہ ملبوسات واشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودی خواتین کو بھرتی کریں۔ اسی طرح شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں