news-pic-from-jamia-binoria-alamia-1 63

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں 4ہندوں خاندانوں کے 16افراد کا قبولِ اسلام

کراچی ()معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں گڈاب ٹاؤن کے رہائشی4ہندوں خاندانوں کے 16افراد نے اسلام قبول کرلیا ،جن میں 6خواتین ، 4 مرد اور 7بچے شامل ہیں ۔ جمعرات کو ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن سے ’’کوسو‘‘ اہلیہ جانبائی اور بیٹی جیواں ، ’’ سومار‘‘ اہلیہ نوری اور 3بچوں،’’ سلیم‘‘ اپنی بیوی پوراں اور 2 بچوں اور ’’مامرو‘‘ اپنی بیوی سوما اور 2بچوں سمیت چار خاندانوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔اس موقع پر نومسلموں کے اعزاز میں ایک سادہ پرقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نومسلوں کو کلمہ شہادت پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرنے کی سعادت حاصل کی اور نومسلم افراد کے اسلامی نام محمد اسماعیل ،مینااور ان کی بیٹی جمیلہ ،محمد علی اور نور بی بی کے تین بچے محمد جمیل ، محمد سلمان اور شکیلہ ،’’محمد سلیم‘‘ کی بیوی پروین اور 2بیٹوں محمد شکیل اورمحمد وکیل،جبکہ محمد عمراور اس کی بیوی آمنہ اور دوبچے عائشہ ، محمد انور کے بالترتیب اسلامی نام تجویز کیے ۔ اس موقع پر مولانا سیف اللہ ربانی ، مفتی عبدالرحمن سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔ نومسلموں نے جیسے ہی کلمہ شہادت پڑھا تو فضا تکبیر اور مبارکبادکی صدا سے گونجی، حاضرین محفل نے نومسلموں کے لئے اسلام پراستقامت،اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعائیں کیں۔ مفتی محمدنعیم نے نومسلموں کو نصیحت کرتے ہوئے ایمان مفصل وایمان مجمل پر مختصر روشنی ڈالی۔اوربحیثیت مسلمان ان پرفرض ہونے والے اسلامی احکامات سے آگاہ کیااوربتایاکہ دین اسلام قرآن کریم کے احکامات کوخاتم المرسلین رسول اللہ ﷺکے مبارک طریقوں سے پوراکرنے کانام ہے جس میں دنیا وآخرت کے دوجہانوں کی حقیقی کامیابی پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے ابتداسے لیکرموجودہ دورتک ا سلام واحددین ہے جواپنے حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے ،یہ دین فطرت ہے جوزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے ۔انہوں نے حاضرین مجلس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک آفاقی دین اور اسلامی تعلیمات میں ہی بے چین روح کے قراروسکون کا رازموجودہے، موجودہ دور کے مسلمانوں کاقول وفعل میں تضادکسی غیرمسلم کواسلام کی دعوت دینے کیلئے ناکافی ہے لیکن پھربھی آئے روزسیکڑوں افراداسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر اسلام قبول کررہے ہیں جبکہ ہزارو ں دنیا و آخرت کی کامیابی کے حصول کیلئے اسلام کے دروازے پردستک دینے کیلئے تیارہیں۔اس موقع پر نومسلم خاندانوں کا کہناتھاکہ ہم نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس موقع نومسلموں خاندانوں میں گفٹ اور اسناد بھی تقسیم کی گئی۔ نوٹ تسویر بھی میل کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں