4 60

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس شرح اب بھی پیپلزپارٹی کے دور سے کم ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں، بیشتر پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بھی پیپلزپارٹی کے دورحکومت سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2013 کے مقابلے میں مئی 2018 میں پیٹرول فی لیٹر 18.90 روپے جبکہ ڈیزل 14.8 روپے سستا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مارچ 2013 کے مقابلے میں مٹی کا تیل فی لیٹر 23.82 روپے سستا ہے، مارچ 2013 میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 106.60 روپے تھی اور ڈیزل 113.56 روپے فی لیٹر تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن اپنے دور حکومت میں معیشت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں