32191193_1027651284065474_106007811569221632_n 88

مفتی محمدنعیم کی جکارتہ میں صدر جوکوویدود سے ملاقات

کراچی(اخبارالمدارس)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم انڈونشین حکومت کی خصوصی دعوت پرانڈونشیا پہنچ گئے،جہاں وہ جید علماء کرام ، قراء عظام اور انڈونشین صدرجو کو ویدودو سے ملاقات اور اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ خصوصی مشاورتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق رئیس وشیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمدنعیم انڈونشین صدرجو کو ویدودو کی دعوت پر اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ خصوصی مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر انڈو نیشیاء پہنچ گئے ،جکارتہ ائیرپورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے فضلاء اور سرکاری عہدیداروں نے ان کاشاندار استقبال کیا، ان کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم ،استاد مولانا فرقان بھی شامل ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ انڈونشین حکومت اتحاد امت کی کوششوں میں مصروف ہے جو قابل ستائش ہیں اتحاد ویکجہتی مسلمہ کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،اتحاد امت مشاورتی اجلاس سے انشاء اللہ پوری امت مسلمہ کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ آج مسلم ممالک ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن اتحاد ویکجہتی کے فقدان کی وجہ سے استحکام ترقی میں پیچھے رہ چکے ہیں ، اب بھی بحیثیت امت اتحاد و تنظیم کو یقینی نہ بنایا تو دنیا بھر میں مظلوم و مقہور مسلمانوں کی آرزوں کا خون ہوگااور پوری دنیائے اسلام پر مایوسی پھیلے گی اس لیے تمام مسلم ممالک کے ضروری ہے کہ وہ اپنے ممالک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے اتحاد امت کو فروغ دیں الحمد اللہ اس حوالے سے سب سے پہلے پاکستانی علماء نے پیغام پاکستان کے نام سے متفقہ فتویٰ شائع کیا جس کے اثرات اب پورے عالم اسلام پر پڑھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “مفتی محمدنعیم کی جکارتہ میں صدر جوکوویدود سے ملاقات

  1. Howdy! Would you mind if I share your weblog with my twitter group? Theres lots of people that I think would truly enjoy your content material. Please let me know. Thanks ecfdfaddagae

  2. I genuinely enjoy studying on this website, it holds good content. Never fight an inanimate object. by P. J. O’Rourke. gegbddecedgc

  3. Good writeup, I am normal visitor of one’s site, maintain up the excellent operate, and It’s going to be a regular visitor for a long time. ffdbkffkdeegddgg

تبصرے بند ہیں