falasteen 127

یروشلم :امریکی سفارتخانہ نامنظور،فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،50شہید تین ہزار زخمی

یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقعے پر غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں50 سے زائد فلسطینی شہید3000کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں‌، تفصیلات کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس پر اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر حملے شروع کردیئے گئے جس کے نتیجے میں اب تک پچاس سے زائد افراد شہید اور تین ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے جن مین بچے بزرگ خواتین بچے کثیر تعداد میں شامل ہیں‌، ادھر ۔فلسطینی محکمۃ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جبکہ 2238 افراد زخمی ہوئے ہیں
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے اب تک غزہ میں کشیدگی اور ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی تعریف کی تھی۔گذشتہ چھ ہفتے سے اسرائیل غزہ سرحد پر نئی باڑ کے خلاف جاری مظاہروں میں آج سب سے زیادہ پرتشدد دن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں