6 66

کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: شہر میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جس کےبعد برائیلر مرغی کا گوشت 264 روپے فی کلو ہوگیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں زندہ برائیلر مرغی 14 روپے فی کلو سستی ہوگئی جس کے بعد برائیلر مرغی 184 روپے سے کم ہوکر 170 روپے فی کلو پرآگئی۔

پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں برائیلر مرغی کے گوشت میں 21 روپے تک کمی ہوچکی ہے اور برائیلر مرغی کا گوشت 285 روپے سے کم ہوکر264 روپے فی کلو ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں