6 68

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد اضافے کا امکان

کراچی: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر وفاقی حکومت کرے گی۔

خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں