11 132

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل معروف کمپنی ایپل پر بازی لے گئی جس کے بعد گوگل دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا۔

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے۔

گوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر 208 ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون اور 201 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافٹ چوتھے نمبر ہے۔

خیال رہے کہ یہ مذکورہ تمام کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں