7 130

لاہور: سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور: سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق آؤٹ فال روڈ سے 11 جون کو لیے گئے نمونوں میں پولیو کا وائرس پایا گیاہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے، وائرس کے خاتمے کے لیے جولائی اور اگست میں مہم چلائی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں