4 11

عبدالستار ایدھی کی دوسری برسیشیئر

کراچی: معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی آج بروز اتوار منائی جا رہی ہے۔

عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ آج کی ان کی دوسری برسی کے موقع پر ملک بھر میں فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں