466

عوام اسلام پسند اور ملک خیرخواہوں کو ووٹ دیں،وفاق المدارس العرابیہ پاکستان

کراچی/اسلام آباد:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسلام پسندوں اور پاکستان کے خیرخواہوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی طرف سے الیکشن کے موقع پر ایک خصوصی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں علمائے کرام اور عوام الناس کو انتخابات کے موقع پر اپنی ذمے داریاں نبھانے،پاکستان کے بہتر مستقبل اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے بیداری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔قائدین وفاق کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت وطن عزیز تاریخ کے ایک دوراہے پر کھڑا ہے، انتخابات کی آمد آمد ہے،اس کی روشنی میں پاکستان کے مستقبل کی صورت گری ہوگی، ایسے امیدوار چنے جائیں گے جو کل قانون سازی کا اختیار رکھتے ہوں گے،اس لیے انتخابات کے اس فیصلہ کن مرحلے میں علمائے کرام اور منبر ومحراب کو اس انتخابی عمل سے بالکل لا تعلق ہو کر اسلام بیزار اور پاکستان مخالف قوتوں کو کھلی چھٹی نہیں دے دینی چاہیے چونکہ ملک بھر میں عوام الناس کی اکثریت علمائے کرام کی بات کو اہمیت دیتی ہے،منبر ومحراب سے بلند ہونے والی آواز رائے عامہ تشکیل دینے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اگر بنظر حقیقت دیکھا جائے تو وطن عزیز کے98 فیصد عوام علمائے کرام کی رہنمائی میں اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کرتے ہیں، ایسے میں ہماری تمام علمائے کرام بالخصوص مساجد کے ائمہ و خطبا سے اپیل ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات اور نجی مجالس میں ایسے امیدواروں کی حمایت کی ترغیب دیں جو اسلام پسنداور محب وطن ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “عوام اسلام پسند اور ملک خیرخواہوں کو ووٹ دیں،وفاق المدارس العرابیہ پاکستان

  1. Hahahahahahaha, this politics related YouTube video is really so comical, I loved it. Thanks in favor of sharing this. cedadeckdcea

  2. Wonderful beat ! I would like to apprentice while you amend your website, how could i subscribe for a weblog site? The account aided me a appropriate deal. I were tiny bit familiar of this your broadcast provided shiny transparent concept eaeegadbfgbbgeea

تبصرے بند ہیں